۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصطفی الکاظمی
عراق اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے

حوزہ / عراقی وزیراعظم کے مشیر ہشام داؤد نے کہا: عراق اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے مشیر ہشام داؤد نے کہا: ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا: بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور عراق اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک سے اچھے روابط رکھنا چاہتا ہے اور اس میں عراق کے مفادات ہیں اور امریکا سے عراق کے تعلقات بھی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہوں گے۔

داؤد ہشام نے کہا: امریکہ عراق میں اپنے اڈے قائم کرنے اور عراق میں اپنے فوجیوں کو مستقل طور پر رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے اور ملت عراق کے مفادات بھی اسی میں ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .